وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے ایران کیساتھ مختلف ایم او یوز پر دستخط کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے ایم او یوز سائن کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ ایرانی صدر کے دورہ کے دوران پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سینما میں تعاون کیلئے ایم او یوز پر دستخط کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مزید 2 ایم او یوز کی منظوری بھی دیدی،کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔

پاکستان اور ایران ورک فورس کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے، دونوں ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایم او یوز کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ایم او یوز کے تحت فلم کیلئے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کئے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کیلئے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت پاکستان اور ایران میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی معاہدے اور قانونی ایم او یو پر دستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہیں، دونوں ممالک سول اور کمرشل امور میں باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں