آسیان میڈیا پارٹنرز

آسیان میڈیا پارٹنرز ” سی چائنا ٹو گیدر” کی ” ہائی نان ٹور اینڈ امیج ایکسپو “کا افتتاح

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے جنوبی ساحلی شہر سان یا میں چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں آسیان میڈیا پارٹنرز ” سی چائنا ٹو گیدر ” کی ہائی نان ٹور اینڈ امیج ایکسپو کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔
سی ایم جی ایشین افریقن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر جانگ ہوئی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے آسیان ممالک کے 100 سے زائد میڈیا کے ساتھ متنوع تعاون پر مبنی تعلقات قائم کیے ہیں اور امید ہے کہ اس سرگرمی کے ذریعے چین اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ جنوب مشرقی ایشیائی سامعین حقیقی چین دیکھ سکیں اور چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

” سی چائنا ٹو گیدر “سی جی ٹی این کی جانب سے شروع کی جانے والی میڈیا سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ہے اور ہائی نان کا سفر اس سلسلے کا پہلا دورہ ہے۔ 22 سے 28 اپریل تک سی ایم جی انڈونیشیا، تھائی لینڈ، لاؤس، ویتنام اور ملائیشیا سمیت 9 آسیان ممالک کے 11 مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ مل کر 50 سے زائد چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا ایک گروپ تشکیل دے کر ہائی نان کے شہر سان یا، لنگ شوئی، وان ننگ، چھونگ ہائی اور ہائی کھو کا دورہ کرےگا۔
اسی دن شروع ہونے والی آسیان میڈیا پارٹنرز ” سی چائنا ٹو گیدر” نمائش حالیہ برسوں میں چین اور آسیان ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار اور نشر کیے جانے والی بہترین ویڈیو ز پر مرکوز ہے، اور ” آسیان میڈیا پارٹنرز ” کی” سی چائنا ٹو گیدر ” ” ایونٹ کے ذریعہ تیار کردہ ملٹی میڈیا پروگراموں کی نمائش کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں