بشار الاسد

امریکیوں سے ہماری وقتا فوقتا ملاقاتیں سود مند ثابت نہیں ہوئیں،شامی صدر

دمشق(گلف آن لائن)شام کے صدر بشار الاسد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان وقتا فوقتا ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ان ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہواا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بشار الاسد نے ابخاز کے وزیر خارجہ انال اردنبا کے ساتھ سیاسی اور فکری مکالمے کے دوران مزید کہا کہ ہمیں اس وقت بھی کوشش کرنی چاہیے جب ہم جانتے ہوں کہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا کیونکہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت ہماری زمینوں کے ایک حصے پر قابض ہے، لیکن ہم وقتا فوقتا ان سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، حالانکہ یہ ملاقاتیں ہمیں کوئی فائدہ نہیں دیتیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا مغرب کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا کوئی موقع ہیتو بشارالاسد نے کہا کہ ہمیشہ امید ہوتی ہے، یہاں تک کہ جب ہم جانتے ہیں کہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا پھر بھی ہمیں کوشش کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کے بارے میں ہماری بری رائے سے قطع نظر ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے اور انھیں سمجھانا چاہیے کہ ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ہم ان کے ساتھ صرف برابری کی بنیاد پر تعاون کریں گے۔ زمینیں، دہشت گردی کی مالی معاونت اور اسرائیل کی حمایت جو ہماری زمینوں پر بھی قابض ہیکے بارے میں بات کے لیے ہم وقتا فوقتا ان سے ملتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں