پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

فیصل آباد (گلف آن لائن)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 17فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پی پی ایل کو 27.17 ارب روپے کا بعدا زٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی پی ایل کو 32.84 ارب روپے کا بعدا ز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

تیسری سہ ماہی میں پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 9.99 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.07 روپے تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے9 ماہ میں پی پی ایل کو 96.96 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی پی ایل کو 81.34 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 35.64 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 29.90 روپے تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں