سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری

حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں، لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں،شیریں مزاری

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، ہم روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس بھگتنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشت گرد ہیں اور کوئی نہیں، موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، پی ٹی آئی میں واپسی کے سوال پر شیریں مزاری نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں