علی خان

دیگر اداکارائوں کے مقابلے میں کترینہ کیف زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں،علی خان

لندن (گلف آن لائن)برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کاجول کے ساتھ ویب سیریز میں شوٹ کروائے گئے بوس و کنار کے مناظر جواں سالہ بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ مل کر دیکھے تھے۔

علی خان نے اہلیہ چاندنی سیگل کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت فلموں میں رومانوی اور بولڈ مناظر شوٹ کروانے پر بھی کھل کر بات کی۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے انجلینا جولی، شاہ رخ خان، عرفان خان، کترینہ کیف، کاجول، سہانا خان سمیت متعدد ہولی وڈ اور بولی وڈ شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں پاکستانیوں سے زیادہ غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بولی وڈ سے لے کر ہولی وڈ تک ہر جگہ شوٹنگ سے قبل مناظر کی ریہرسل کی جاتی ہے لیکن رومانوی مناظر کی ریہرسل کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بار بار بوسہ دینے کے پریکٹس کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاجول کے ساتھ ویب سیریز میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے سے قبل بھی ریہرسل کی گئی تھی لیکن اس میں بوسہ لینے کی پریکٹس شامل نہیں تھی بلکہ یہ طے کیا گیا تھا کہ مناظر کو کیسے شوٹ کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ میں وہ شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ ساتھ سہاںا خان کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں لیکن انہیں سب سے زیادہ مزہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے آیا۔انہوں نے دیگر اداکارائوں کے مقابلے کترینہ کیف کو زیادہ خوبصورت اور پرکشش بھی قرار دیا۔علی خان نے شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ممکن ہے کہ بہت ساری پاکستانی اور بھارتی اداکارائوں نے پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہو لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں کہ کس کس نے کروا رکھی ہے؟

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہت ساری سینئر اداکارائوں سمیت بہت سارے اداکاروں کو اداکاری سیکھنے کی ضرورت ہے، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں