پرویز الہی

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،پرویز الہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے13 مئی کو طلب

لاہور(نمائندہ خصوصی)عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی و دیگر ملزمان کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی اور 10شریک ملزمان عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو جیل سے عدالت پیش نہ کیا گیا اور ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا جس کے باعث پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر گزشتہ روز بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر گئے تھے جس سے ان کی ہڈی فریکچر ہوئی تھی اور وہ ابھی ٹھیک نہیں ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہی تین ہفتے تک سفر نہیں کر سکتے، ڈاکٹرز نے ان کو آرام کا مشورہ دے دے رکھا ہے۔بعدازاں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے کیس کی سماعت 13مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چودھری پرویز الہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں