وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

حکومت تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی۔ حکومت ٹیکس کی بنیاد میں توسیع کے لیے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آر )ہیڈکوارٹرز میں اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز کے واقعات کا پتہ لگانے اور چوری شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کا ایک موثر طریقہ کار وضع کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران شریک ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں