چئیرمین سینٹ

عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں، وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو، چئیرمین سینٹ

ملتان (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں، وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو، ہمارے لوگ آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں، عازمین حج شہدا کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کریں۔ جمعہ کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ایئرپورٹ پر عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے 13 ہزار لوگ حج کی سعادت کے لئے روانہ ہو نگے۔مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہو رہی کہ میں عازمین حج کو رخصت کرنے آیا ہوں۔

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ملتان ایئرپورٹ سے ائر سیال کی آج پہلی پرواز روانہ ہو رہی ہے اور ملتان سے مدینہ کا سفر چار گھنٹے کا ہو گیا ہے۔ائیر پورٹ ملتان کی وجہ سے عازمین حج کا سفر آسان ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عازمین حج سے کہا کہ وہ شہدا کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کریں۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ائیر پورٹ سیکورٹی، ایف آئی اے اور سیکورٹی کے تمام اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں