چینی وزیر اعظم

چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی تاریخ تقر یبا 2 ہزار سال پر محیط ہے، چینی نا ئب وزیر اعظم

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی سیانگ نے چین کے جنوبی شہر شیامین میں چین-جی سی سی ممالک کے صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم میں میں شرکت کی۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھا اور تقریب سے خطاب کیا۔

ڈنگ ژوئی سیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے مبارکباد کا خصوصی خط بھیجا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اس فورم کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی تاریخ تقریبا 2,000 سال پر محیط ہے ، اور یہ اچھے بھائی ، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔

ڈنگ ژوئی سیانگ نے چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کے لیے چار تجاویز پیش کیں۔ پہلی یہ کہ اعلی درجے کے ڈیزائن کو مضبوط کیا جائے اور اسٹریٹجک ڈاکنگ کو گہرا کیا جائے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور وژن کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے، مختلف شعبوں میں تعاون کے میکانزم کا فعال اور بہتر استعمال ہو اور دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے اصل مقصد کو مسلسل فروغ دیا جائے۔

دوسری تجویز یہ کہ عملی تعاون کو مضبوط بنایا جائے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے۔ تیسری ،سروس گارنٹی کو مضبوط کیا جائے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے اور چوتھی تجویز یہ کہ باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے اور مفادات کی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے ،گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔

فورم میں ، چین اور جی سی سی ممالک کے سرکاری محکموں، صنعتی اداروں اور مالیاتی اداروں کے تقریبا 600 نمائندوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں