اسرائیلی وزیر کا مصر پر الزام

غزہ کی امداد روک دی گئی، اسرائیلی وزیر کا مصر پر الزام

تل ابیب (نمائندہ خصوصٰی)اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں (امریکہ، مصر اور قطر)کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی جاری کوششوں کے دوران ہی ایک اسرائیلی وزیر نے مصر پر غزہ کی پٹی کو امدادی سامان روکنے کا الزام عائد کردیا ہے۔اسرائیلی دفاعی کابینہ کے رکن اسرائیلی وزیر برائے سٹریٹجک امور رون ڈرمر نے مصر پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ مصر غزہ میں شہریوں کی قیمت پر سیاست کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ مصری حکام ہزاروں ٹرکوں کو محصور سیکٹر میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔اسرائیل کی رفح پر زمینی دراندازی اور پھر رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضے کے بعد اسرائیل اور مصر کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے پر رفح کراسنگ بند کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ کئی مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں امداد کے داخلے میں رکاوٹ ہیں۔ مصر حکام نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ سے امداد کے داخلے سے قبل اسرائیل کراسنگ کو فلسطینیوں کو واپس کر دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں