وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمدشہباز شریف نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی بلندی درجات کیلئے دعاکی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا،دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے،ہم شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں