پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، شہری اب گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے

لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے پہلے سرکاری آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے سرکاری آن لائن پورٹل کے اجرا کے بعد شہری عیدالاضحی سے قبل قربانی کے جانور بھی اب آن لائن حاصل کرسکیں گے۔

جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے عید سے قبل جانوروں کی خرید وفروخت میں آسانی پیدا کردی ہے جس کے تحت شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔پنجاب حکومت کے جاری کردہ پورٹل پر جانوروں کی تصاویر کے علاوہ ان کی عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات بھی ہوں گی۔

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ اس پورٹل کو خرید و فروخت کے لیے محفوظ بنایا گیا ہے، خرید وفروخت سے پہلے دونوں افراد کے شناختی کارڈ نمبرز شامل کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ آن لائن پورٹل میں رجسٹریشن کے بعد کوئی بھی اپنا جانور فروخت بھی کرسکتا ہے، یہ پورٹل عید کے بعد بھی فعال رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں