وزیر خزانہ محمداورنگزیب

امریکی سفیر کی وزیر خزانہ محمداورنگزیب سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت اہم معاشی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا جب کہ دونوں شخصیات نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستانی معیشت میں اصلاحات میں مسلسل امریکی معاونت کو اجاگر کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر نے ٹیکنیکل اور ترقی کے میدان میں پاکستان کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کی برآمدات کی بڑی اور وسیع مارکیٹ ہے۔سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی مارکیٹ پاکستان کی سرمایہ کاری کا بڑا زریعہ ہے، ان کا ملک پاکستان کا معاشی شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کو بہترین معاشی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں