قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون کو ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5جون کو ہوگا۔ذرائع اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال2024-25 کا وفاقی بجٹ 8جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث کا آغاز دس جون سے ہوگا، بجٹ کی منظوری عید الاضحی کے بعد جون کے آخری ہفتے میں لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں