وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

رواں سال ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ، ٹیکس کی بنیاد کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں،مصدق ملک

اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ رواں سال ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ٹیکس کی بنیاد کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ سیلاب اور عالمی معاشی حالات سمیت متعدد چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے جاری ترقی پر روشنی ڈالی اور مہنگائی میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی، جو پہلے ہی 37 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوراک کی افراط زر گزشتہ سال تقریباً 40 فیصد تھی جو اب کم ہو کر تقریباً گیارہ فیصد رہ گئی ہے۔مصدق ملک نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام وزارتوں کو مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی پر ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کا الزام لگایا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں