غزہ

ہم نے غزہ میں اپنی فوج بھیجنے پر اتفاق نہیں کیا،مصری عہدیدار

قاہرہ(نمائندہ خصوصی)مصر کے ایک اعلی سکیورٹی ذرائع نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ کہ قاہرہ کی طرف سے رفح بندرگاہ کو منتقل کرنے یا کرم ابو سالم کے قریب ایک نئی بندرگاہ کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے تصدیق کی ہے کہ رفح بندرگاہ کی اسرائیلی نگرانی کے حوالے سے کوئی مصری بات چیت نہیں ہوئی اور مصر بندرگاہ کے فلسطینی حصے سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر غزہ کی پٹی میں کسی بھی مصری فوج کے داخلے کو مسترد کرتا ہے۔ جاری فوجی آپریشن کے بعد پٹی کے اندر کی صورتحال کو ترتیب دینا فلسطینیوں کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے پہلے ہی تمام فریقوں کو مطلع کیا تھا کہ یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ میں جاری فوجی آپریشن کو روکنا ایک مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ذریعے ہونا چاہیے۔گذشتہ 29 مارچ کو دو سینئر اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر دفاع گیلنٹ نے واشنگٹن کے دورے کے دوران غزہ کی پٹی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک کثیر القومی فوجی فورس کے قیام کے امکان کی بات کی تھی۔ یہ ایسی فورس ہوگی جس میں عرب ممالک کی افواج بھی شامل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیلنٹ نے غزہ میں ایک محدود عبوری مدت کے لیے ایک عرب فورس تعینات کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ سمندری گھاٹ کو محفوظ بنایا جا سکے جسے امریکہ قبرص سے سمندری راہداری کے ذریعے آنے والی امداد حاصل کرنے کے لیے غزہ کے ساحل پر قائم کر رہا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گیلنٹ نے واشنگٹن سے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور سیکریٹری آف سٹیٹ بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقاتوں میں اس اقدام کے لیے امریکی سیاسی اور مادی حمایت کے لیے کہا تھا۔ تاہم اس حمایت میں زمین پر امریکی فوج کی تعیناتی کا نہیں کہا تھا۔ویب سائٹ نے نشاندہی کی کہ ممتاز اسرائیلی حکام کا خیال ہے کہ ایک کثیر القومی فوجی قوت کی تشکیل غزہ کی پٹی پر حماس کی حکمرانی کا متبادل ہو گی۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ گیلنٹ کے پہل کو آگے بڑھانے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔گیلنٹ کی تجویز میں شامل ایک عرب ملک کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بھی کہا گیا کہ عرب ممالک امدادی ٹرکوں کو محفوظ بنانے کے لیے افواج بھیجنے کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے بعد امن فوج بھیجنے پر غور کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے اس وقت تصدیق کی کہ ثالثوں نے اسرائیل اور واشنگٹن کو غزہ میں عرب افواج بھیجنے سے انکار سے آگاہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں