سندھ ہائیکورٹ

این اے 231، دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں7 اگست تک توسیع

کراچی (نمائندہ خصوصی ) سندھ ہائی کورٹ نے این اے231 ملیر کے 4 پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا۔ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے چار پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عبد الحکیم بلوچ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے ہمارا مقف سنے بغیر چار پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں