اعظم نذیر تارڑ

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا فیصلہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتظامیہ، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترنول کاعلاقہ حساس ترین ہے، محرم الحرام کے دوران تمام انتظامیہ ہائی الرٹ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے اپنے کارکنوں اورملک کے مفاد میں فیصلے کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے بعد پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ بناہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں