لاہور ہائی کورٹ

حساس ادارے کو فون ٹیپ کی اجازت دینے کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی حساس اداوں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ ایسے میں کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے، بعد ازاں درخواست لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹی فکیشن پر کارروائی کو معطل کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں