لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ، الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض

لاہور (نمائندہ ًخصوصی) ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ ایکٹ کی کاپی نہیں لگائی گئی، رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا، اسی نوعیت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالت پرانے ٹریبونلز کو بحال کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں