عمر ایوب خان

عمر ایوب خان کی موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دْشمن ہیں۔

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ عمر ایوب نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دْشمن ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ نہتے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔

انہوںنے جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا ء کی ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں