اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا مغربی پٹی کا محاصرہ،جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیلی فوجی دستوں نے فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، صیہونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سے جنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیا، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا رہے ہیں اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں