تل ابیب (نمائندہ خصوصی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو جنگ بندی پر مجبور کرنے لیے ضروری ہے کہ اس پر دبا بڑھایا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حماس نے دوٹوک انداز میں واضح کر دیا ہے کہ اسے جنگ بندی کے لیے کوئی نئی تجویز قبول نہیں ہے۔نیتن یاہو نے اس بیان مٰیں پچھلے اتفاق کا کوئی ذکر کیے بغیر حماس کے بارے میں یہ الزام پیش کیا ہے کہ حماس حقائق کو چھپا رہا ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کی مسلسل مخالفت کر رہا ہے بلکہ اس میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ تازہ ترین مذاکرات کے دوران اسرائیل نینئی تجاویز کو قبول کر لیا تھا مگر حماس نے نہ صرف یہ نئی تجاویز مسترد کر دیں بلکہ ہمارے چھ یرغمالیوں کو بھی بے رحمی سے ہلاک کر دیا ۔فریقین بارہویں مہینے میں داخل جنگ کو روکنے کے لیے کسی معاہدے پر راضی نہیں ہو رہے ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کے علاوہ فلاڈلفی کو کنٹرول کرنے کا اسرائیلی مطالبہ بھی صورت حال کو لمبا کر رہا ہے۔
٭٭٭٭٭