اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے تفصیلات طلب کرلیں ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پنجگور میں غریب مزدوروں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ نہتے محنت کشوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل کی انتہا ہے، ذمیداران سے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مجھ سمیت پورا پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، انصاف دلائیں گے۔انہوںنے کہاکہ یقین ہے، پنجگور سانحہ میں ملوث درندے جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔