برطانیہ

برطانیہ کا لبنان کے ہسپتال و طبی عملے پر اسرائیلی حملے بارے تشویش کا اظہار

لندن (نمائندہ خصوصی)برطانیہ نے لبنان کے ہسپتال اور طبی عملے پر اسرائیلی حملے بارے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔غیرملکی میڈیا نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ایک ہسپتال اور طبی عملے پر حملہ تشویش ناک ہے۔انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق عمل کریں،ہمارا ہدف یہ ہے کہ دونوں طرف فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسرائیلی اور لبنانی شہری اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں