بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سے واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بلاول ہائوس میڈیاسیل سے جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے وزیراعلی سندھ کو امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت بھی کی ۔انہوں نے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیااورزخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں