سلمان اکرم راجہ

لاہور میں احتجاج اور جلائو گھیرائو ، سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ( نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔سلمان اکرم راجہ نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

عدالت نے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ تھانہ اسلام پورہ، تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 15اکتوبر تک سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں