ایف بی آر

نان فائلرز کے خلاف 14 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی ہو گی، ایف بی آر

لاہور( نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی، ایک ہفتے کے دوران مزید 3لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کر دیئے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 40 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

105ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد میں 19لاکھ 74ہزار 344 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے اب تک تین لاکھ 92ہزارا 884نئے افراد نے بھی ٹیکس نظام میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ 14لاکھ 80ہزار 545افراد نے اپنی قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔ترجمان ایف بی آر نے خبردار کیا ہے اگر 14اکتوبر تک نان فائلرز نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کے جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے، ساتھ ہی ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی، موبائل سمز کی بندش اور بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں