ٹرمپ

ٹرمپ کا تارکین وطن کیخلاف نیا کریک ڈائون کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن پر کریک ڈاون کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیا منصوبہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے کریک ڈاون کے مقابلے میں کہیں شدید ہوگا، ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری آپریشن شروع کریں گے۔

ٹرمپ اس آپریشن کیلیے فوج کو بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو تحویل میں لے کر ملک بدر کرنے سے پہلے حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں