بانی پی ٹی آئی

9مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 2 نومبر تک ملتوی

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج 9مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں جبکہ عدالت نے سماعت 2نومبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس ،عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں