انقرہ(نمائندہ خصوصی)ترکیہ کی حکمران اے کے پارٹی (اے کے پی) کی اتحادی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما دولت بھوجیلی نے رجب طیب ایردوان کی مدت صدارت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم پیش کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایم ایچ پی کے قانون سازوں سے پارلیمانی تقریر میں کہاکہ صدر کو 2028 کے انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کی اجازت دینے کیلئے آئینی ترمیم پر غور ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دہشتگردی اور مہنگائی کا خاتمہ ہو جائے اور ترکیہ سیاسی اور اقتصادی استحکام حاصل کر لے تو کیا صدر کا دوبارہ انتخاب فطری اور درست نہ ہو گا،اگر 600 نشستوں والی پارلیمنٹ میں360 قانون ساز آئینی ترمیم کی حمایت کر دیں تو اس کیلئے ریفرنڈم کروایا جا سکتا ہے۔