کراچی(نمائندہ خصوصی )وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پورے ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہی ہے پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں لیکن نومئی دہرانے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا بسوں کے غیرقانونی اڈوں کو ہٹا دیا گیا ہے، ریڈلائن اوریلولائن پرتیزی سے کام جاری ہے، اورنج لائن بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ فری شٹل سروس شروع کروا دی ہے، ہیوی بسیں شہروں میں آکرٹریفک جام کاباعث بنتی تھیں، ٹریفک سسٹم بہترکرنےکی کوشش کی جارہی ہے، دسمبرکے آخرمیں گرین لائن بھی سندھ حکومت کے ہینڈ اوورہوجائےگی۔سینئرصوبائی وزیرنے کہا کہ شہریوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سروس شروع ہونے جا رہی ہے، 115 گاڑیاں غیررجسٹرڈ چل رہی تھیں، 1304 گاڑیاں ڈیفالٹرتھیں، ایک کروڑ 65 ہزار506 روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اسمبلی میں بل لے کر آئے ہیں جواسٹینڈنگ کمیٹی میں ہے، بل منظوری کے بعد کوئی غیررجسٹرڈ گاڑیاں سڑک پرنہیں آسکے گی، نمبرپلیٹ آکشن بھی کامیابی سے جاری ہے، پریمیم نمبرپلیٹ آکشن میں حکومت نے کروڑوں روپے حاصل کیے۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پریمیم نمبرپلیٹ آکشن ملنے والے پیسےہاسنگ اسکیم میں لگیں گے، یکم دسمبرکوپریمیم نمبرپلیٹ کادوسراآکشن کرنے جا رہے ہیں، پہلا آکشن کیا تھا اب پہلا آن لائن آکشن بھی شروع کردیا، آن لائن آکشن میں 70 ملین سے زائد وصول کیے ہیں۔
شرجیل مین نے مزید کہا کہ آکشن کے ذریعے حکومت کوریونیوجنریٹ ہورہاہے، محکمہ داخلہ نے غیرقانونی گاڑیوں کے خلاف ایکشن شروع کیا، گاڑیوں میں اسلحے کی کھلےعام نمائش کے خلاف ایکشن جاری ہے، ایکشن کی مد میں 20 گاڑیاں پکڑی گئیں، 18 لوگ گرفتار کیے گئے۔وزیراطلاعت سندھ کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی گاڑیوں پرجرمانہ کیا، جس کی رقم 15 لاکھ بنتی ہے، اسلحے کی نمائش پر27 ایف آئی آر، 34 گرفتار، 30 ہتھیاربرآمد ہوئے، پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کس لیے ہے؟ پی ٹی آئی پوری دنیا میں رونا رو رہی ہے، ایکسٹینشن کی شروعات بانی پی ٹی آئی نےکی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انقلاب کے نام پردھوکا دیتے رہے، لنگرخانے قائم کرنے کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے جلسے جلوسوں پر پابندی نہیں لیکن نومئی دہرانے نہیں دیں گے۔ املاک کو آگ لگانے اورتخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پورے ملک کویرغمال بنانےکی کوشش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی کال پرکوئی توجہ نہیں دے رہا، بارباراحتجاج کی کال پرسوالات اٹھ رہے ہیں، معیشت بہترہونے لگتی ہے تو پی ٹی آئی احتجاج شروع کردیتی ہے، پی ٹی آئی کی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام ہوگی، لندن میں خواجہ آصف کےساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔