شیخ رشید

24 نومبر کے احتجاج کی کال پر شیخ رشید کا کچھ بھی کہنے سے انکار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل مسائل کی طرف آئیں، لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں اور کسی کو پرواہ نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے اوپر 14 مقدمات ہیں، اسلام آباد میں ایک مقدمے میں کل بری ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر راولپنڈی میں 14 مقدمات بنائے گئے سب میں پیش ہو رہا ہوں، امید ہے میں مقدمات میں سرخرو ہوں گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں