خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے،خواجہ آصف

لندن (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کی اگلی صفوں اور سینیٹ میں بیٹھے تمام افراد دونمبر ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ 26 ویں ترمیم میں انہوں نے ایک دوسرے کو پکڑوایا ہے کیونکہ پیسے لیے ہوئے تھے،جو ملک سے مخلص نہیں وہ کسی اور کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں، عمران خان خود تمام عمر دونمبری کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ جو باربار کہتا ہو کہ ہینڈلر سے بات کروں گا، اس سے بڑا دونمبر کون ہوگا،لوگ ایسی باتیں چھپاتے ہیں اور وہ خود کہتا ہے میں ان کے ساتھ سیٹ ہونا چاہتا ہوں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں عمران خان کی رہائی کے معاملے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا،برطانیہ میں جرم کرنے والوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ 12 سال کے بچے کو بھی قید کی سزا ہوئی ہے، امریکا میں کانگریس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ بھی تیزی سے نمٹا گیا تھا، پاکستان میں 9 مئی کو ایسی اہم تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا جن پر صرف بھارت کے حملیکی توقع کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی تو بھارت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے،پی ٹی آئی والے اب بھی دہشت گردی کی وارداتوں کی مذمت نہیں کرتے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے مشیران اور بشریٰ بی بی دومختلف قوتیں ہیں، ان کا ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں