لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے ممکنہ نفاذ کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس طارق ندیم شہری منیراحمدکی درخواست پرکچھ دیربعدسماعت کریں گے،
درخواست گزار نے مو قف اختیارکیاکہ حکومت سیاسی اجتماع کوروکنے کی لئے دفعہ 144 کا نفاذ باربارکررہی ہے،دفعہ 144کا نفاذسیاسی سرگرمی کومحدودکرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، آئین کے تحت ہرشہری کوسیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کا حق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو دفعہ 144 کے نفاذ سے روکا جائے۔