وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم کی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کو پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاﺅن لاہورمیں مشاورتی نشست ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی فائنل کال کی احتجاجی صورتحال بھی زیرغور آئی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں