بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد احتجاج، جاں بحق کارکنوں کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائیں گے،بانی پی ٹی آئی

اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی)بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکس اکاﺅنٹ سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جاںبحق ہونے والے کارکنوں کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم میں لے جایا جائے گا۔

عمران خان کے ایکس اکاﺅنٹ پر جاری پوسٹ میں سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کروائی جائیں اور مبینہ ہلاکتوں میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ پوسٹ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ شواہد غائب نہ کیے جا سکیں۔

بیان میں پارلیمنٹ کے سیشن میں قرارداد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان کو اگلے مرحلے کی تیاری کی تاکید کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں