شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی پر پابندی لگانا حماقت ہوگی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہ تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت ہے، پابندی لگانا حماقت ہوگی، حکومت کی طرف سے ٹھنڈی ہوا آئے تو مذاکرات کا ماحول بن سکتا ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنا کر ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ حکومت سے کہا کہ ڈائیلاگ کیا کریں، کامران مرتضی نے کہا ہم سے دھوکا کیا گیا، جو معاملات سلجھانے کی بات کر رہے تھے آج وہ بھی نالاں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو وعدہ کیا، وہ پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کیا گیا لوگ اس حکومت سے متنفر ہو رہے ہیں، مجھ سمیت کئی رہنما ڈیڑھ سال سے جیل میں پڑے ہیں، ڈیڑھ سال سے سزا کاٹ رہا ہوں، قصور وار ہوں تو سزا دیں، بے قصور ہوں تو ریلیف۔ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز چیمہ کو ریلیف ملنا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت ہے، پابندی لگانا حماقت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں