اقوام متحدہ

اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظور

نیویارک(نمائندہ خصوصی)غزہ میں فلسطینیوں کی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کے خلاف اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے قرارداد منظورکر لی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں137 ووٹ پڑے، امریکا اوراسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی،22 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت سے گریز کیا۔قرارداد میں فلسطینیوں کے شہری حقوق کو اسرائیلی یلغار سے محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں