کراچی (نمائندہ خصوصی)اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ 2025ء دیگر سالوں سے مختلف اور خطرناک ہو گا۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے اور وہ اکیلے مار کھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی، کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے۔
منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سال میں اداروں میں بھی گرما گرمی چلے گی۔