لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور جھوٹے مقدموں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کیا ہوا ہے ممکن ہے جلسے سے پہلے ہمیں بھی گرفتار کر لیا جائے ۔ سردارایاز صادق کے ہمراہ سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں جلسہ پھر بھی ہوگا۔
ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ استعفوں کا آپشن ابھی بھی موجود ہے ۔ اس سوال کہ آپ کی جسٹس(ر) ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی ہے کاجواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت کسی پر تنقید کا جواز نہیں ،یہی تو ہم کہتے ہیں کہ دنیا گول ہے،ملاقات ہو ہی جاتی ہے ۔ساروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کو گھومتے پھرتے ملنا پڑ جاتا ہے ۔ حکومتوں کو سیکھ لینا چاہئے کہ گرفتاریوں اور جھوٹے مقدموں سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتاکچھ اور لوگوں کو گرفتار کیا جائے یا ہمیں بھی پکڑا جائے ،گرفتاریوں کا کوئی فائدہ نہیں ،لاہور جلسہ ہوگا اور بھرپور ہوگا۔
تین کالم