عزیز بھٹی شہید ہسپتال

وزیراعلی پنجاب کا گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس، ایم ایس برطرف

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو برطرف کردیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کو عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر آصف محمود کو ایم ایس کا ایڈ یشنل چارج تفویض کرتے ہوئے محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہسپتال کی چھت گرنے پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے تین افسر کو بھی معطل کر دیا گیا، ایگزیکٹو انجینئر محمد رف، ایس ڈی او فواد منیر اور سب انجینئر سرتاش احمد کو معطل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کی سربراہی میں 10 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر گجرات، ماہرین تعمیرات اور دیگر حکام شامل ہوں گے، خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں ہسپتال کی چھت گرنے کے واقعہ پر رپورٹ پیش کرے گی۔خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں