وحید مراد

چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کو ہم سے بچھرے37 برس بیت گئے.

چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کو ہم سے بچھرے37 برس بیت گئے. ‘ہیرا اور پتھر’ وحید مراد کی پہلی فلم تھی جس میں انہوں نے بطور ہیرو کام کیا اور اس فلم کے لیے انہیں ‘نگار ایوارڈ’ بھی ملا۔وحید مراد نے 1966 میں پہلی دفعہ اپنی پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ‘ارمان’ میں کام کیا، اس فلم نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، اس فلم کے مشہور ہونے والے گانوں میں ‘کو کو رینا، اکیلے نہ جانا، بیتاب ہو ادھر تم اور زندگی اپنی تھی اب تک’ شامل ہیں۔

برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وہ دوسرے اداکار تھے جو نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہوئے مگر 1970 کی دہائی میں ان کے پاس اپنی ساتھی اداکار چننے کی چوائس بہت کم باقی رہ گئی تھی، زیبا کو ان کی شادی کے بعد محمد علی نے وحید مراد کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔چاکلیٹی ہیرو نے مجموعی طور پر 124 فلموں میں کام کیا جن میں 8 پنجابی اور ایک پشتو فلم بھی شامل ہے اور ان کے مذکورہ فلموں کے درجنوں گیت آج بھی لوگوں میں مقبول ہیں۔

چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی کچھ سنہری یادیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں