وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے راناثنااللہ اور سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کردی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔ذرائع نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی راناثنااللہ کی رائے کی حمایت کی ہے، دونوں رہنماں نے کہا کہ مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماں کی رائے کے بعد وزیراعظم نے کہا تو پھر یہ فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنااللہ نے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اپنے موجودہ دورہ چین سے واپسی کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن 2024 کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں