حنیف عباسی

بلاول کا خون خرابے کا بیان افسوسناک ہے،حنیف عباسی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا خون خرابے کا بیان افسوس ناک ہے، میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو نہیں ہو سکتا، جو فیصلے ابھی ہونے والے ہیں ان پر اتنی جلدی غصہ کر جانا مناسب نہیں۔فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی ہمارے لیے قابلِ احترام اور اتحادی ہیں، جنرل الیکشن اپنے وقت 2029 میں ہی ہوں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کئی دفعہ کہا کہ پیپلز پارٹی پرانی تنخواہ پر ہی کام کرے گی، بڑے آئینی عہدوں سمیت کئی جگہ ان کی حکومت بھی موجود ہے، اتنے عہدے ہونے کے باوجود بندہ مطمئن نہیں تو اس کا دوسرا طریقہ کار ہے۔(ن )لیگی رہنما نے کہا کہ جتنی قانون سازی ہوئی ہر جگہ انہوں نے اسٹمپ کیا، اگر 28 ویں ترمیم آئی تو بلاول اسٹمپ کریں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ صوبوں کا ابھی کسی جگہ فیصلہ نہیں ہوا، صوبوں کا فیصلہ جب ہو گا تو پارلیمنٹ میں بحث بھی ہو جائے گی، صوبوں کی بات 30 سال سے سن رہے ہیں، ابھی تک نہیں بنے تو ہو سکتا ہے نہ بنیں اور اگر صوبے بننے ہوئے تو شاید 3 ماہ میں بن جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں