مولانا فضل الرحمان

ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں ، ہم بڑے طریقے اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں ،مولانا فضل الرحمن

پشاور (نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں ، ہم بڑے طریقے اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں ، تمہاری جیلیں ختم ہو جائیں گی، ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے، سیاسی میدان او رسیاسی رویوں کے ساتھ مقابلہ کرینگے ۔امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کارکنان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا ہے کہ جہاں تم کھڑے ہو، وہیں رک جاؤ، اگر آپ نہیں رکیں گے تو پھر ہم سڑکوں پر آئیں گے، اگر آپ پھر بھی نہیں رکیں گے تو ہم جیلوں میں جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ تمہاری جیلیں ختم ہو جائیں گی، ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم مقابلہ کریں گے، سیاسی میدان میں کریں گے اور سیاسی رویوں کے ساتھ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں، ہم بڑے طریقے اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ انہوںنے کارکنوں سے کہاکہ آپ لوگ متحد رہیں، متفق رہیں، آپ ایک صف میں رہیں،کسی کا باپ بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،ہم ان کی طاقت کو خاکستر کرکے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں