بابر اعوان

حکومت گرانے کی بات غیر آئینی، ن لیگ پر پابندی بھی لگ سکتی ہے، بابر اعوان

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے (ن) لیگ پر پابندی کا عندیہ دیدیا پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کی جانب سے حکومت گرانے کی بات غیر آئینی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی باتیں معمولی نہیں ہیں، یہ بات ان کی جماعت پر پابندی عائد کر دیے جانے تک جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرتی،عمران خان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرینگے،خیال رہے کہ مریم نواز نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج سے بات ہو سکتی ہے مگر آگے بڑھنے کے لیے فوج کو حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں