نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر

ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید111 افراد جان کی بازی ہار گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر

اسلام آباد(گلف آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی دوسری لہرسےمزید111 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 256 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 111 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی، کورونا سے متاثر 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک بھر میں 1782افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2361افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک پنجاب ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 36 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 کیسز رپورٹ ہوئےآزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 65 ہوگئی، ملک بھر میں 64 لاکھ 28 ہزار 240 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں