وفاقی وزیر مراد سعید

وزیر اعظم معاشرے کے کمزور طبقے کی ترقی کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں، مراد سعید

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان معاشرے کے کمزور طبقے کی ترقی کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر اپنی موروثی سیاست کے تحفظ میں مصروف ہیں، میڈیا پر چلنے والے اپوزیشن کے سرکس کو قوم مسترد کر چکی ہے، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑ رہی ہے.

غریب طبقے کے لئے پناہ گاہوں کا قیام وزیر اعظم عمران خان کا عوام کےلئے احساس کا مظہر ہے، نااہل کے قائد اپنے دور اقتدار میں اپنے علاج کے لئے کوئی اچھا ہسپتال نہ بنا سکے، سڑکوں پر دحکے کھانے والے غریب شہری اب پنا گاہوں میں ریاست کے مہمان بن کر رہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی ریلیف فنڈز کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ان خیالات کاظہار انہوں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی کامیاب حکمت عملی نے قوم کو کورونا کے ساتھ ساتھ بھوک سےبھی بچایا،کورونا وبا کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ہی غریب طبقے کی بات کی،سڑکوں پر دحکے کھانے والے غریب شہری اب پنا گاہوں میں ریاست کے
مہمان بن کر رہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ریاست ماں کا کردار ادا کر رہی ہے،خیبر پختونخوا میں شناحتی کارڈ رکھنے والے شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل کے قائد اپنے دور اقتدار میں اپنے علاج کے لئے کوئی اچھا ہسپتال نہ بنا سکیں،مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کے لئے پناہ گاہیں بنائیں، پناہ گاہوں میں مستحقین کے لئے صحت کی مفت
اور معیاری سہولیات بھی میسر ہوگی،غریب طبقے کے لئے پناہ گاہوں کا قیام وزیر اعظم عمران خان کا عوام کے لئے احساس کا مظہر ہے،اس سے قبل جو حکمران گزرے تھے وہ عیاشیاں کر رہے تھے اور انہیں غریب طبقے کا کوئی
احساس نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں